سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ،3 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اتوار 7 ستمبر 2014 13:37

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ،3 ہزار افراد محفوظ ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) پاک فوج نے آپریشن کے دوران سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،چھپرار مین 3 سو کشتیاں اور 5 ہیلی کاپٹرز کا استعمال۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے اب تک 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف آپریشن سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، گوجرانوالہ، چھپرار، بھاجوات اور قادر آباد کے علاقوں میں کیا جارہا ہے ۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے آج بجوات اورچیراڑسے 500 افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف آپریشن میں 300 کشتیاں اور5 ہیلی کاپٹراستعمال کیے جارہے ہیں ۔ آپریشن کے دوران اب تک 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی پاک فوج کے دستے الرٹ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :