”دبی ہے آگ جگر کی مگر بُجھی تو نہیں“،چوہدری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کیلئے 30گھنٹوں میں ہزاروں کالیں موصول ،دو چوہدریوں کے درمیان یہ آگ دبی ہے ٹھنڈی نہیں ہوئی،مبصرین کا خیال

اتوار 7 ستمبر 2014 17:36

”دبی ہے آگ جگر کی مگر بُجھی تو نہیں“،چوہدری نثار کو پریس کانفرنس سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کے بیانات کا جواب نہ دینے کے لئے مختلف سیاسی رہنماؤں نے انہیں ٹیلی فون کالیں کیں اور ایک اندازہ کے مطابق اس مقصد کیلئے چوہدری نثار کو سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ٹیلی فون کالیں کی گئیں جس کے بعد جا کر چوہدری نثار کا غصہ ٹھنڈا ہوا تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ غصہ سرد نہیں پڑا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کے لئے صرف30 گھنٹوں میں32 سو کالیں کی گئیں۔ٹیلی فون کالز کرنیوالوں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمن ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،وزیر اعظم نواز شریف ،سید خورشیدشاہ اور دیگر رہنماشامل ہیں تاہم بعض مبصرین کاکہنا ہے کہ محسوس یہ ہوتا ہے کہ چوہدری اعتزاز احسن اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان لگنے والی آگ دبی ہے ٹھنڈی نہیں ہوئی او رخدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ آگ آنے والے کسی بھی وقت میں دوبارہ بھڑک سکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :