شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بارہ متاثرین میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی تصدیق

اتوار 7 ستمبر 2014 20:57

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بارہ متاثرین میں ایچ آئی وی اور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بارہ متاثرین میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ بنوں ،کوہاٹ ، ہنگو ، اور لکی مروت میں حال ہی میں ایڈز کے مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو کہ بیرون ممالک سے آئے تھے ۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق ملک میں ایڈز کے امراض کے باعث ہونے والے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے اور سالانہ گیارہ فیصداضافہ اس حوالے سے ہو رہا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹھ متاثرین میں ایچ آئی وی اور چار متاثرین میں ایڈز کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ان میں ایڈز اور ایچ آئی وی کی تصدیق اس وقت کی گئی جب ان متاثرین کے ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاو ر ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کرک ، اور لکی مروت میں ان سے خون کے نمونے حاصل کئے گئے یہ بارہ متاثرین علاج کے حوالے سے ان ہسپتالوں میں آئے تھے جبکہ بعض متاثرین اپنے قریبی رشتہ داروں کے بیمار ہونے کی صورت میں خون کاعطیہ دینے کے لئے آئے تھے اوراس دوران ان سے خون کے نمونے حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سمیت بعض مقامات پر شہریوں کی جانب سے ایڈز کے ٹیسٹ نہیں کرائے جاتے ہیں ۔تاہم محکمہ صحت نے اس سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے

متعلقہ عنوان :