چین کےصدر کا دورہ ملتوی ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، چینی سفارتخانہ

اتوار 7 ستمبر 2014 22:09

چین کےصدر کا دورہ ملتوی ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) چین کے سفارت خانے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے صدر کے دورے میں متوقع معاہدوں کے لیے راستہ نکالا جارہا ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے مکمل ہوں گے جبکہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور 60 سال سے قائم تعلقات دورے کے التوا سے متاثر نہیں ہوں گے تاہم پاک چین تعلقات متاثر کرنے والی کوششیں ناکام بنانا ہوں گی۔

واضح رہے کہ چین کے صدر نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے طے پانا تھا تاہم ملک میں جاری سیاسی بحران اور اسلام آباد کی صورتحال کے باعث چین نے صدر کا دورہ ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :