ڈاکٹر مالک کا معاملہ عدالت میں ہے ،عمران کو واپسی کا راستہ نہیں مل رہا۔ترجمان بلوچستان حکومت

پیر 8 ستمبر 2014 12:43

ڈاکٹر مالک کا معاملہ عدالت میں ہے ،عمران کو واپسی کا راستہ نہیں مل رہا۔ترجمان ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ پر عام انتخابات میں دھاندلی کے الزمات پر جواب دیتے ہو ئے ترجمان بلوچستان حکومت جان بلیدی نے کہا ہے کہ عمران خان روزانہ ہی کسی نہ کسی کی پگڑی اچھالتے ہیں تاہم آج انہوں نے سینئر سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،عمران خان آزادی مارچ کی وجہ سے مصیبت میں گہرے ہوئے ہیں اور ان کو واپسی کا راستہ نہیں مل رہا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہ انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس پر عدالت ہی بہتر فیصلہ دے سکتی ہے اس سے قبل آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک پر کڑی تنقید دکرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ریٹرنگ آفیسر کی مدد سے انتخابات میں دھاندلی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :