میری کوم پریانکا چوپڑا کو اپنی باکسنگ اکیڈمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے خواہاں

پیر 8 ستمبر 2014 13:08

میری کوم پریانکا چوپڑا کو اپنی باکسنگ اکیڈمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) اولمپئن باکسر ایم سی میری کوم بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی باکسنگ اکیڈمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میری کوم نے کہا کہ میں جلد پریانکا سے اپنی باکسنگ اکیڈمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کیلئے رابطہ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ پریانکا کی فلم ”میری کوم“ کی ریلیز کے بعد ان کی اکیڈمی کو چار چاند لگ گئے ہیں اور اب وہ مختلف شہروں میں اپنی اکیڈمی کی شاخیں کھولنے کی بھی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریانکا میری اکیڈمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن جاتی ہیں تو اس سے نوجوان ٹیلنٹ کو باکسنگ کی طرف راغب کرنے میں کافی معاونت ملے گی.