سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا،شام چار بجے شروع ہوگا

پیر 8 ستمبر 2014 13:33

سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا،شام چار بجے شروع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی آج ہوگا۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت سینیٹ ، قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس شام چار بجے سپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ، سیاسی صورتحال ، تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں پر بات چیت ہوگی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث جاری رہے گی جبکہ حکومت کیطرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی امداد پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔