غیر متوقع طوفانی اور شدید بارشیں الله تعالی کی طرف سے ایک آزمائش ہے، رانا ثناء الله خان

پیر 8 ستمبر 2014 15:45

غیر متوقع طوفانی اور شدید بارشیں الله تعالی کی طرف سے ایک آزمائش ہے، ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء الله خان نے کہا ہے کہ موجودہ غیر متوقع طوفانی اور شدید بارشیں الله تعالی کی طرف سے ایک آزمائش ہے اور مشکل کی گھڑی میں حکومت اپنی ذمہ داریوں کو آگے بڑھ کر ادا کر رہی ہے ، حکومت پنجاب کی طرف سے موجودہ غیر معمولی بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی کے باعث عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے انتہائی متحرک اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی وزراء ‘ صوبائی سیکرٹریز اور تمام انتظامی مشینری کو فیلڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف خود بھی سیلابی علاقوں کا دورہ کرکے عوام کی مشکلات اور ان کے ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں جو کہ موجودہ حکومت کی عوام کی فلاح بہبود اور بھلائی کی اہم کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ارکان اسمبلی کو ضلعی انتظامیہ ‘ واسا ‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ محکمہ انہار اور دیگر محکموں کے فلڈ ریلیف اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری ‘ میاں عبدالمنان ‘ میاں محمد فاروق ‘ ڈاکٹر نثار جٹ ‘ محمد نواز ملک ‘ حاجی الیاس انصاری ‘ چوہدری فقیر حسین ڈوگر‘ عارف محمود گل ‘ ظفر اقبال ناگرا ‘ ڈاکٹر نجمہ افضل ‘ آزاد علی تبسم ‘ نعیم الله گل ‘ رائے عثمان کھرل ‘ رائے صلاح الدین کھرل ‘ جعفر علی ہوچہ و دیگر کے علاوہ شاہد محمود بیگ نے شرکت کی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال اور اس سے بچاؤ کے لئے ریسکیو اپریشن پر عملدرآمد کے نتائج کا جائزہ لیں اور پیش آمدہ کمزوریوں اور خامیوں کو دور کریں تاکہ آئندہ کوئی غلطی نہ دہرائی جائے ۔ انہوں نے شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے تیز رفتار اخراج اور صفائی ستھرائی کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے اداروں کو سنگین حالات کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے

متعلقہ عنوان :