ملک کے مشہور نعت خواں فرحان قادری فائرنگ کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج

پیر 8 ستمبر 2014 15:48

ملک کے مشہور نعت خواں فرحان قادری فائرنگ کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار‘ ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) ملک کے مشہور نعت خواں فرحان قادری فائرنگ کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں واقع فئملی لائین میں گزشتہ شب فائرنگ کے الزام میں ملک کے مشہور نعت خواں فرحان علی قادری کو ساتھی امجد برڑو کو کار سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں تھانہ میں لاک اپ کرکے لال محمد بھنڈ کی مدعیت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمے میں مدعی کے مطابق ہم گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ کار پر سوار ہوکر فرحان علی قادری مسلح ساتھیوں سمیت آئے اور ہمیں فائرنگ کر کے ہراساں کیا ۔

متعلقہ عنوان :