ملتان میں دفعہ144نافذ، ارمانوں سے بسائے آشیانے چھوڑنے سے انکار

پیر 8 ستمبر 2014 15:50

ملتان میں دفعہ144نافذ، ارمانوں سے بسائے آشیانے چھوڑنے سے انکار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہے، ملتان میں ریڈ الرٹ جاری ہونے اور دفعہ ایک سو چالیس کے نفاذ کے باوجود بہت سے لوگ گھر بار چھوڑنے کو تیار نہیں۔ ملتان کا رہنے والا 55 سالہ محمد یعقوب خطرات کے باوجود ارمانوں سے بنایا گھر چھوڑنے پر تیار نہیں، اس کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کی جمع پونجی سے بچیوں کے لئے جہیز بنایا تھا۔

سیلاب سب کچھ بہا لے جائے گا، کچھ بھی ہو جائے گھر نہیں چھوڑوں گا۔

(جاری ہے)



قاسم بیلا کے گاؤں ہمروٹ کا یہ علاقہ چاروں اطراف سے پانی میں گھرچکا ہے، لیکن کئی گھروں کے مکین یہیں بیٹھے ہیں۔ ریسکیو کا عملہ اور پولیس اہلکار نقل مکانی پر اصرار کر رہے ہیں۔

ملتان کے قریب دریائے چناب سے نو لاکھ کیوسک پانی کا بڑا ریلا گرے گا تو محمد یعقوب کا گاؤں ہمروٹ سمیت بیلی، کھوکھران، حاجی والا، موض محمد پور اور دیگر دیہات ڈوب جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ بڑے نقصان سے بچنے کے لئے کوشاں ہے لیکن کچھ علاقہ مکین خطرات مول لینے پر تلے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :