عمائمہ ملک كی پہلی بھارتی فلم ”راجہ نٹورلال“ ناكامی سے دو چار

پیر 8 ستمبر 2014 15:52

عمائمہ ملک كی پہلی بھارتی فلم ”راجہ نٹورلال“ ناكامی سے دو چار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) پاکستانی ماڈل و اداکارہ عمائمہ ملک اور بھارتی اداكار عمران ہاشمی كی فلم ”راجہ نٹورلال“ بری طرح ناكامی سے دوچار ہوگئی جس کے بعد اسے اكثر سینما گھروں میں نمائش كے لئے بند كر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ادکارہ عمائمہ ملک کی بالی ووڈ میں انٹری کوئی تہلکہ نہ مچاسکی، عمران ہاشمی کے ساتھ ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم ”راجہ نٹورلال“ باكس آفس پر دھوم مچانے میں مکمل طور پر ناکام رہی جب کہ سینماؤں میں سناٹے كا راج ہے۔

28 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک صرف 27 کروڑ روپے کا ہی بزنس کرسکی ہے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ”راجہ نٹورلال“ سینما گھروں كے بجلی كے بل ادا كرنے جتنا بھی بزنس نہیں كرسكی اور فلم کا ٹوٹل بزنس 29 سے 30 کروڑ روپے ہی ہوگا۔ سینماؤں گھروں کے ساتھ ساتھ فلم تمام پلیكسیز میں بھی نمائش پذیر ہے لیكن وہاں بھی عوام كی توجہ حاصل كرنے میں ناكام رہی ہے جس كے باعث بیشتر سینما گھروں میں فلم کی نمائش بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :