سیلاب کی وجہ سے دھرنے مناسب نہیں، احسن اقبال

پیر 8 ستمبر 2014 16:28

سیلاب کی وجہ سے دھرنے مناسب نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے دھرنے مناسب نہیں۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو دھرنے فورا ختم کر دینے چاہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کیلئے کم سے کم ایک سال کا وقت درکار ہے اگر اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں تو انتخابی اصلاحات کون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے دھرنے مناسب نہیں، یہ سیلاب متاثرین کی مدد کا وقت ہے، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو دھرنے فوراً ختم کر دینے چاہئیں۔ امید ہے دھرنا دینے والے قوم سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :