حکمرانوں کاحال قذافی والا ہو سکتا ہے، طاہر القادری

پیر 8 ستمبر 2014 16:41

حکمرانوں کاحال قذافی والا ہو سکتا ہے، طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران مجبور نہ کریں،اعلان جنگ کر دیا تو یہ نہیں دیکھیں گے کہ سامنے کون ہے ‘ حکمرانوں کاحال قذافی والا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں طاہر القادری نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ غیر آئینی، غیر جمہوری ،غیر قانونی اورغیر اخلاقی ہیں ‘انہیں ختم کر دیا جائے۔ قوم کو پتا چل گیا ہے کہ حکمران ان سے جھوٹ بول رہے ہیں اورمذاق اڑارہے ہیں۔ اب انقلاب نہ آیا تو قوم کو پھر دوسرا طاہر القادری نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :