پیرمحل، معمولی رنجش پر طالب علم نے دوسرے طالب علم کو خنجر مارکر زخمی کردیا، حالت نازک

پیر 8 ستمبر 2014 17:26

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) معمولی رنجش پر طالب علم نے دوسرے طالب کو خنجر مار کر زخمی کرڈالا حالت نازک تفصیل کے مطابق فاران کالج کے طالب عبدالمنان ولد امان اللہ ساکن اپرکالونی کو گورنمنٹ ہائی سکو ل نمبر1کے طالب علم وسیم نے معمولی رنجش پر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کرڈالا عبدالمنان کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی جس کونازک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ریفر کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :