پی کے 68 میں 27 پولنگ سٹیشن پر گنتی مکمل، آزاد امیدوار کاظم شاہ 8,109 ووٹوں سے آگے: غیر سرکاری نتائج

پیر 8 ستمبر 2014 19:00

پی کے 68 میں 27 پولنگ سٹیشن پر گنتی مکمل، آزاد امیدوار کاظم شاہ 8,109 ووٹوں ..

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 68 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کاظم شاہ 8,109 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اب تک 27 پولنگ سٹیشن پر گنتی کا عمل مکمل ہوا ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کاظم شاہ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احتشام جاوید 7,255 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔