Live Updates

عمران خان کا دھرنا عجیب و غریب ہے جو آٹھ بجے شروع اور ایک بجے ختم ہو جا تا ہے، شرمیلا فا رو قی،دھرنے تو محترمہ کے دور میں ہوا کرتے تھے ادھر سے دھرنا دیا جا تا ادھر سے مسائل حل ہو جا تے تھے میاں صاحب کا میمو گیٹ کے معاملے پر کوٹ اورٹا ئی پہن کر سپریم کو رٹ جا نا بھو لے نہیں ہیں وہ دور آج بھی یاد ہے جب چو ہدری نثار ایوان صدر کے باہر گو زرداری گو کے نعرے لگا تے تھے ،سکھر میں میر معصوم شاہ کے نام سے منسوب لا ئر بیری کا افتتاح ، میڈیا سے گفتگو

پیر 8 ستمبر 2014 19:22

عمران خان کا دھرنا عجیب و غریب ہے جو آٹھ بجے شروع اور ایک بجے ختم ہو ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) سندھ کی وزیر ثفا قت شرمیلا فا رو قی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا عجیب و غریب ہے جو آٹھ بجے شروع اور ایک بجے ختم ہو جا تا ہے دھرنے تو محترمہ کے دور میں ہوا کرتے تھے ادھر سے دھرنا دیا جا تا ادھر سے مسائل حل ہو جا تے تھے میاں صاحب کا میمو گیٹ کے معاملے پر کوٹ اورٹا ئی پہن کر سپریم کو رٹ جا نا بھو لے نہیں ہیں وہ دور آج بھی یاد ہے جب چو ہدری نثار ایوان صدر کے باہر گو زرداری گو کے نعرے لگا تے تھے سکھر میں میر معصوم شاہ کے نام سے منسوب لا ئر بیری کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں صاحب کو نہیں جمہو ریت کو بچا رہے ہیں کیونکہ جمہو ریت سے ہمیں محبت اور لگا وٴ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کوشیڈ کے طور پر استعمال کرنا بلیک میلنگ ہے انتخا بی اصلا حات تو ہم بھی چا ہتے ہیں مگر یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے اس کے لیے پا رلیمنٹ مو جود ہے اور اس کے ذریعے ہی ریفارمز لا ئی جا ئیں انہوں نے کہا کہ مو جود ہ بحران کے حل کے بعد میاں صاحب کو اندازہ ہو جا ئے گا کہ پا رلیمنٹ کی طا قت کیا ہے اور آئین و جمہو ریت کیا چیز ہو تی ہے آج کی با اختیار پا رلیمنٹ سابق صدر زرداری کا تحفہ ہے جو آج میاں صا حب کے پیچھے ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب نے جو تباہ کا ریا ں مچا ئی ہیں ہم نہیں چا ہیں گے کہ سندھ میں ایسا ہو اس لیے حفا ظتی بندوں کی مر مت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور صدر زرداری اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے تمام ایم پی ایز کو ہدا یا ت کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب کی صو رتحال کی نگرانی کریں جبکہ تھر میں بھی برابر صو رتحال کی ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا قطعی اندازہ نہیں تھا کہ سندھ میں لوگ لا ئربیریری کے متلا شی ہیں ہم سندھ میں لا ئر بیریریوں کے معیار کو عالمی سطح کے مطابق بنا نا چا ہتے ہیں اور اس کے لیے اقداما ت اٹھا رہے ہیں شرمیلا فا رو قی نے اس مو قع پر لا ئربیریری میں مو جود ٹو ٹی پھو ٹی کر سیوں کی بھی اپنے موبا ئل سے فو ٹیج بنا ئی۔

#

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :