داعش میں شمولتی کیلئے ایرانی سرحد سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی اور افغانستان شہریوں کو گرفتار کیا ہے‘ ایران

پیر 8 ستمبر 2014 19:49

داعش میں شمولتی کیلئے ایرانی سرحد سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کرنے ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) ایران نے کہا ہے کہ داعش میں شمولیت ایرانی سرحد سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی اور افغان شہریوں کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری گروپ کی جانب سے ایران میں فورسز کو بھرتی کئے جانے بارے رپورٹیں بالکل بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ در حقیقت ایسے کیسز افغانستان اور پاکستان میں ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک کے شہری اس مقصد کیلئے ایرانی سرحد عبور کرکے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ہماری فورسز نے ایسے متعدد شہریوں کو روک کر کر اور گرفتار کرکے عراق میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مغربی سرحد پر تعینات ہماری فورسز ایسے کسی بھی معاملے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت چوکس ہیں۔

متعلقہ عنوان :