نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خارج از امکان نہیں، بھارتی وزیرخارجہ

پیر 8 ستمبر 2014 19:56

نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خارج از امکان نہیں، بھارتی ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کےدوران پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ملاقات کے بارے میں مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات خارج ازامکان بھی نہیں۔

(جاری ہے)

نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے بھارت کسی طے شدہ پروگرام یا کسی مخصوص سوچ کے ساتھ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہیں جارہا تاہم وہاں جاکر صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تر صورت حالات کے باجود دونوں رہنماؤں کی ملاقات خارج از امکان نہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض کرتے ہوئے بھارت نے گزشتہ ماہ طے شدہ سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے تھےجب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک میں دونوں رہنما ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات کا نیا شیڈول طے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :