ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، امین فہیم،ٹکراوٴ کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیئے،بیچ کا راستہ نکالنے کیلئے آئین میں ترمیم ہوسکتی ہے، جمہوریت میں جرگے غیر آئینی ہیں تو سیاسی جرگہ کیسے آئینی ہوا،پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 8 ستمبر 2014 20:06

ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، امین فہیم،ٹکراوٴ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ موجودہ حالات میں ٹکراوٴ کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیئے۔بیچ کا راستہ نکالنے کے لئے آئین میں ترمیم ہوسکتی ہے۔ جمہوریت میں ہونے والے جرگے غیر آئینی ہیں تو سیاسی جرگہ کیسے آئینی ہواکراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ عمران خان استعفے کی بات کررہے ہیں اور نواز شریف استعفیٰ دینے کے لئے تیار نہیں۔

ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے نواز شریف کوایک ماہ چھٹی جانے کا مشورہ ذاتی حیثیت سے دیاکراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ عمران خان استعفے کی بات کررہے ہیں اور نواز شریف استعفیٰ دینے کے لئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے نواز شریف کوایک ماہ چھٹی جانے کا مشورہ ذاتی حیثیت سے دیاان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ہونے والے جرگے غیر آئینی ہیں تو سیاسی جرگہ کیسے آئینی ہو ا۔یہ دوہرا معیار ہے افتخار محمد چوہدری عام انتخابات میں میرے حلقے میں بیٹھے رہے نا جانے وہ کیا کرنے آئے تھے ہمارے اوپر بنائے جانے والے مقدمات سیاسی ہیں۔

متعلقہ عنوان :