رحمان ملک کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین کوفون، مذاکراتی عمل میں شرکت کی دعوت

پیر 8 ستمبر 2014 20:44

رحمان ملک کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین کوفون، مذاکراتی عمل میں شرکت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون کیا جس میں سیاسی صورتحال سمیت ملک میں سیلابی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے دھرنے دینے والی جماعتوں سے مذاکراتی عمل میں ایم کیوایم کو بھی شرکت کی دعوت دی جبکہ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے واپس لینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال، بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

رحمان ملک سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں دانش مندی کا مظاہرہ کریں، سیاسی معاملات کو افہام و تفہم سے حل کیا جائے جبکہ سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔