کراچی،کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹارہا ،اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کی قدر کو گھٹادیا

پیر 8 ستمبر 2014 22:23

کراچی،کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹارہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کی قدر کو گھٹادیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 102 روپے اورقیمت فروخت102.10روپے کی سطح پربرقراررہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 101.90روپے سے کم ہوکر101.80روپے اورقیمت فروخت102.10روپے سے کم ہوکر102روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے یورو کی قیمت خرید132روپے اورقیمت فروخت132.25روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی جبکہ1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید166.50روپے سے کم ہوکر165روپے اورقیمت فروخت166.75روپے سے کم ہوکر165.25روپے پرآگئی فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز روپے کی نسبت یواے ای درہم کی قیمت فروخت27.95روپے پر برقراررہی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت3پیسے کے اضافے سے 27.32روپے سے بڑھ کر 27.35روپے ہوگئی۔#

متعلقہ عنوان :