سکھر،جرائم کی دنیا سے تنگ 41 کیسوں میں پولیس کو مطلوب ملزم نے رضاکارانہ گرفتاری پیش کر دی

پیر 8 ستمبر 2014 22:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) جرائم کی دنیا سے تنگ آکر41 کیسوں میں پولیس کو مطلوب ملزم نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کر دی ،گرفتاری پیش کرنے والے ملزم پر سندھ حکومت نے زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا ، ملزم کی گرفتاری پیش کرانے میں پولیس افسران کی کوشش شامل ہیں ، زرائع ،ایس ایس پی سکھر کے ترجمان فرحان سرور کے مطابق قتل ، ڈکیتی ، اغواء سمیت اکتالیس کیسوں میں پولیس کو مطلوب ملزم گلشیر جاگیرانی ولد عبدالعزیز جاگیرانی سکنہ قابل گوٹھ دبر نے جرائم کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے گذشتہ روز ایس ایس پی سکھر تنویر حسین کے سامنے پیش ہو کر رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاری پیش کر دی ہے گرفتاری پیش کرنے والے ملزم گلشیر جاگیرانی کو زندہ یا مردہ پکڑنے پر سندھ حکومت نے دس لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا تاہم ملزم کی گرفتاری پیش کرانے میں سکھر پولیس کے افسران انسپکٹر مشتاق شاہ ، ایس ایچ او روہڑی آغا نعیم پٹھان ، اور جاوید احمد ابڑو کی کوشش شامل ہیں ملزم کی جانب سے از خود گرفتاری پیش کرانے پر ایس ایس پی سکھر تنویرحسین تنیو نے پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے مطابق رعایت دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :