Live Updates

شریف فیملی کسی بنک کی ایک روپے کی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے،ترجمان شریف فیملی،عمران خان نے حسب عادت ایک اور جھوٹ بولا ہے‘ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے،بنکوں پر ڈاکے ڈالنے والے اور ٹیکس چوری کرنے والے عمران خان کے اردگرد موجود ہیں،بیان

پیر 8 ستمبر 2014 23:32

شریف فیملی کسی بنک کی ایک روپے کی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے،ترجمان شریف فیملی،عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) شریف فیملی کے ترجمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان کو بے بنیاد ،گمراہ کن اور لغو قرار دیا ہے کہ شریف فیملی بنکوں کی ڈیفالٹر ہے -ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے حسب عادت ایک اور جھوٹ بولا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کسی بنک کی ایک روپے کی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے -عمران خان اس الزام کو ثابت کریں ورنہ اپنے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں-ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کو اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں منہ ڈالنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بینکوں پر اربوں روپے ڈاکے ڈالنے والے ، قرضے معاف کرانے والے اور ٹیکس چوری کرنے والے عمران خان کے اردگرد موجود ہیں اور ان کے دھرنوں اور جلسوں پر انہی کا کالادھن استعمال ہو رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :