دریائے چناب بپھرگیا،حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ میں سیکڑوں گائوں ڈوب گئے
منگل 9 ستمبر 2014 11:46
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر 3لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ گیا ، آٹھ لاکھ 10ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا دوپہر تک پہنچنے کا امکان ، بیراج کو بچانے کیلئے اٹھارہ ہزاری پر بند توڑنے کا فیصلہ ،قریبی دیہات کو خالی کرا لیا گیا۔ سیلابی ریلے سے چنیوٹ اور جھنگ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے ، پانی بھوانہ شہر میں بھی داخل ہو گیا ۔
دریائے چناب کی بپھری لہریں ہر طرف تباہی اور بربادی کی نئی داستان رقم کر رہی ہیں ۔ طوفانی موجیں ہرطرف قیامت ڈھا رہی ہیں ۔ ہیڈتریموں پر پانی کا تین لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ گیا ہے ، پانی کی سطح بھی مسلسل بند ہو رہی ہے ۔ آٹھ لاکھ دس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا آج پہنچ جائے ۔ سیلابی ریلے سے سرگودھا ، خوشاب ، جھنگ ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔(جاری ہے)
سیلابی ریلے سے چنیوٹ اور جھنگ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے ، پانی بھوانہ شہر میں بھی داخل ہو گیا ۔ دریائے چناب کی بپھری لہریں ہر طرف تباہی اور بربادی کی نئی داستان رقم کر رہی ہیں ۔ طوفانی موجیں ہرطرف قیامت ڈھا رہی ہیں ۔ ہیڈتریموں پر پانی کا تین لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ گیا ہے ، پانی کی سطح بھی مسلسل بند ہو رہی ہے ۔ آٹھ لاکھ دس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا آج پہنچ جائے ۔ سیلابی ریلے سے سرگودھا ، خوشاب ، جھنگ ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔ گنجائش سے زیادہ پانی آنے کی وجہ سے ہیڈتریموں کے قریب اٹھارہ ہزاری بند توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لیے قریبی دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے ، ہیڈتریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب بارہ ستمبر تک رہے گا ۔ طوفانی رفتار سے آگے بڑھتے سیلابی ریلے ہر چیز کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جا رہے ہیں ۔ سیکڑوں گھر اور دیہات ملیامیٹ ہو گئے ہیں ۔ درجنوں حفاظتی بند ٹوٹنے سے بے شمار دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔ چنیوٹ، کوٹ مومن، کوٹ امیر شاہ ، سرگودھا روڈ ، بھوانہ ، حافظ آباد، سکھیکی ، بھلوال میں وسیع علاقے سیلابی ریلے کی زد میں ہیں ۔ گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین کے سیکڑوں دیہات بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں ۔ شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی میں بھی طغیانی ہے ، ماڑی پتن میں کئی آبادیاں زیر آب آ گئی ہیں ۔ دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث پانی نے گنڈا سنگھ اور ارد گرد کے درجنوں دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/235920#sthash.yMDoIlNH.dpuf
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.