شاہ رخ ” ہیپی نیو ایئر“ میں انوکھے انداز میں نظر آئیں گے

منگل 9 ستمبر 2014 12:53

شاہ رخ ” ہیپی نیو ایئر“ میں انوکھے انداز میں نظر آئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) بالی وڈ میں کنگ کے نام سے پہچانے جانے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ہیپی نیو ایئر میں انوکھے انداز میں مداحوں کو نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

فلمی دنیا میں نت نئے انداز سے جلوہ گر ہونا شائقین کی توجہ حاصل کرنے کا اسٹنٹ ہے جس سے فلم کی کامیابی کے امکانات روشن ہوتے ہیں ،لہذا کنگ خان بھی اپنی نئی فلم ہیپی نیو ایئر میں سکس پیک کے بجائے ایٹ پیکس میں دکھائی دیں گے ۔امید کی جارہی ہے کہ کنگ خان کی جاندار انٹری کو شائقین مدتوں نہ بھول پائیں گے۔