اداکارہ میرانےعمران خان سےپرانی ملاقاتوں کااعتراف کرلیا

منگل 9 ستمبر 2014 12:55

اداکارہ میرانےعمران خان سےپرانی ملاقاتوں کااعتراف کرلیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) لالی ووڈ اسٹار میرا نے عمران خان کو ان سے بہتر لڑکی نہ ملنے کا دعویٰ کردیا۔ نئے پاکستان میں فلم انڈسٹری کو پھلتے پھولتے دیکھنے کی بھی خواہش کردی۔ میرا کی محبت دیوانگی میں بدل گئی، کپتان کو اپنے سے بہتر لڑکی نہ ملنے کا دعویٰ کر ڈالا، ساتھ ہی شادی کی پیشکش پھر سے دہرادی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفت گو میں میرا نے عمران سے پرانی ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

لالی ووڈ اداکارہ نے ہاتھ کے ہاتھ نئے پاکستان کی نئی خواہشات بھی بتا دیں۔ میرا نے اپنے دل کی بات بتادی، اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان ان باتوں پر کب کان دھرتے ہیں؟؟؟ دیکھئے میرا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا نیا انٹرویو!!!