Live Updates

عمران خان چور دروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں،غلام احمد بلور

منگل 9 ستمبر 2014 15:40

عمران خان چور دروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں،غلام احمد بلور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے کہا عمران خان چور دروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں جو کہ کبھی ممکن نہیں ہے،1973 ء کے آئین کو چھیڑا گیا تو دوسرا آئین نہیں بنے گا۔منگل کو ملک میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بحث کرتے ہوئے پشتون ملی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی18 کروڑ عوام ایک مہینے سے گومگوں کی کیفیت سے دو چار ہیں ۔

کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں ملک سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔سیاسی جماعتوں نے متحد ہو کر اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الصمد خان اچکزئی ایوب خان کے دور میں 14 سال جیل میں رہے اور جس کے بعد انہیں1973 کی دہائی میں انہیں قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کو بچانے پر شہید کیا گیا پھر محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیا اور وزیر اعظم نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین بابا پارلیمنٹ ہاؤس اور نظام کی بساط لپیٹنا چاہتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کا جنگلا کو ٹھیک نہ کیا جائے اس کو تاریخ کا حصہ بنا دیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ۔

پنجاب نے پنجاب پر حملہ کیا ہے اگر یہی جلوس خیبر پختونخواہ اور سندھ سے نکالتے تو غدار کہلاتے ۔عمران خان پریشان ہے وہ ڈسپرٹ ہو چکا ہے۔1973 ء کے آئین کو چھیڑا گیا تو دوسرا آئین نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ولی خان جیسے بڑے لوگوں نے آئین بنایا۔عمران خان چور دروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں جو کہ کبھی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری آئین، پارلیمنٹ ،جمہوریت اور میڈیا کو نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا ۔ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی نے جلسہ کیا تو 13 بندوں کو مار دیا گیا تھا۔حکومت چلانے کے طور طریقے اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔میاں صاحب آپ بھی سمجھتے ہیں ۔ایمر جنسی لگائیں یا پھر فوج کو آئین کے تحت بلوائیں اور جگہ خالی کروائیں۔حکومت طاقت استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو چھیڑا گیا تو ملک کا وجودخطرے میں پڑ جائے گا ۔

عمران خان این اے ون بھی کھلوائیں اگر دھاندلی ثابت ہوئی تو پھر کرکٹ جا کر کھیلیں۔۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ہی رہیں گے ۔سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نواز شریف کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ منتخب وزیر اعظم ہیں۔1973 کاآئین میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی بحران کو حل کرے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :