صوبہ خیبرپختونخواہ کی حساس ترین سنٹرل جیل میں دہشتگردی میں ملوث خطرناک قیدیوں کی موجودگی خطرہ بن گئی،ضلعی انتظامیہ کومزیدحفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت

منگل 9 ستمبر 2014 16:52

صوبہ خیبرپختونخواہ کی حساس ترین سنٹرل جیل میں دہشتگردی میں ملوث خطرناک ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کی حساس ترین سنٹرل جیل میں دہشتگردی میں ملوث خطرناک قیدیوں کی موجودگی خطرہ بن گئی‘جیل انتظامیہ نے متوقع جیل حملے کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کومزیدحفاظتی انتظامات کرنے کیلئے تحریری طورپرآگاہ کردیا۔سیکورٹی فورسزاورپولیس نے گشت بڑھادیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کی قدیم اورحساس ترین سنٹرل جیل میں گزشتہ سال سنٹرل جیل ڈیرہ پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کمانڈرمجاہدسمیت بارہ خطرناک قیدی موجودہیں جن پردہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

جیل انتظامیہ ڈیرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان خطرناک قیدیوں کی موجودگی کی وجہ سے سنٹرل جیل ڈیرہ پرایک دفعہ پھر حملے کاخدشہ بڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کوآگاہ کیاہے کہ وہ سنٹرل جیل ڈیرہ کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کریں۔سنٹرل جیل ڈیرہ پرہونیوالے گزشتہ سال دہشتگردوں کے حملے کے بعدقدیم عمارت ٹاؤن ہال کوشہریوں کیلئے انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظربندکردیاتھا اوراسکے لئے میونسپل کمیٹی نے دوچوکیداربھی مقررکئے تھے ۔

معلوم ہواہے کہ وہ دوچوکیداراپنی ڈیوٹی پرنہیںآ تے ہیں جبکہ سنٹرل جیل ڈیرہ سے متصل ٹاؤن ہال کی بلڈنگ کی کئی دیواریں شکست وریخت کاشکارہیں جسکی وجہ سے جیل کوبھی سیکورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔سیکورٹی فورسزاورپولیس نے سنٹرل جیل ڈیرہ میں اپناگشت بھی بڑھادیاہے جبکہ پولیس نفری میں اضافہ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :