چیف میٹرولوجسٹ نے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی

منگل 9 ستمبر 2014 17:54

چیف میٹرولوجسٹ نے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض وفاقی وزیر پانی و بجلی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شدید بارشوں کے بارے میں جولائی میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا پنجاب حکومت نے وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ شديد بارشوں کی وارننگ 2 دن قبل دینے کی بات درست نہیں، پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بارے میں جولائی میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا لیکن حکومت نے وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ميں شديد بارشوں سے سيلاب سے متعلق بھی اطلاع دیدی گئی تھی، محکمہ موسمیات نے ایک دن میں 8 سے 12 انچ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ س

متعلقہ عنوان :