Live Updates

یہ تحریک پاکستان کے بعد بڑی تحریک ہے، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے لئے لڑ رہیں ہیں: عمران خان

منگل 9 ستمبر 2014 20:20

یہ تحریک پاکستان کے بعد بڑی تحریک ہے، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، عوام کا برا حال ہے، حکمران اگر حفاظتی انتظامات کرتے تو سیلاب نہ آتا،۔ ہم پسی ہوئی قوم کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، یہ تحریک آزادہ کی تحریک کے بعد سب سے بڑی تحریک ہے، قائد اعظم اور اقبال کا خواب پورا کر رہے ہیں۔

آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس غلط فہمی میں ہیں کہ دھرنے والے تھک کر چلے جائیں گے مگر یہ پاکستانی ہیں، پیسے دے کر بلائے گئے لوگ نہیں ہیں اور میاں صاحب !ہم پٹوایوں کے جلسے نہیں کرتے۔ ہمیں ٓزادی مارچ پر آئی تین دن بعد ایک مہینہ مکمل ہو جائے گااور اب تو میں کنٹینر کا عادی بھی ہو گیا ہوں اور آج پاکستان بھر سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو یہاں دیکھ رہا ہوں تو دوسری جانب اسلام آباد ، راولپنڈی کے لوگ شرکاءکو کھانا کھلا رہے ہیں اور ان کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کپتان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے بعد یہ سب سے بڑی تحریک ہے جس کے نتیجے میں نیا پاکستان بنے گا۔ ہم دبی ہوئی قوم کے حقوق کے لئے نکلے ہیں جن کو یہ جاگیر دار جانوروں کے لئے رکھتے ہیں، مزدوروں کو ان کی جائز مزدوری نہیں دی جاتی تو تاجروں کا کروبار تباہ ہو رہا ہے،ہم بچوں کے لئے لڑ رہیں جس کو تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے، مظلوم عورتوں کے حقوق کے لئے کھڑے ہیں۔

یہ صاحب اقتدار لوگ پاکستان کو اپنی ریاست سمجھتے ہیں، اپنے بچوںکو بھی حکمرانی کے لئے تیار کر رہے ہیںجبکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ایک اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا تھا اور ہم ان کے خواب کے لئے لڑ رہے ہیں۔ میں اس ملک کے تمام کرپٹ لوگوں کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ آج میں نے سیالکوٹ کا دورہ کیا، سیلاب سے برا حال ہے لیکن یہ حکمران سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات نہیں کرتے، فلڈ کمیشن نے ان کوتننیہ مگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔سیلاب متاثرین کی مدد حکومت کی ذمہ داری ہے ، مگر ہم حکومت میں نہ ہونے کے باوجود اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے کیونکہ وہ پاکستانی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات