ماموں کانجن،طاہر القادری کا ایک اور دیوانہ اہل خانہ کی پابندیاں توڑ کر اسلام آباد انقلابی دھرنے میں پہنچ گیا

منگل 9 ستمبر 2014 21:22

ماموں کانجن،طاہر القادری کا ایک اور دیوانہ اہل خانہ کی پابندیاں توڑ ..

ماموں کانجن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری کا ایک اور دیوانہ اہلیخانہ کی پابندیاں توڑ کر اسلام آباد انقلابی دھرنے میں پہنچ گیا ہے نواحی گاؤں 555گ ب درسانیانوالہ کا محمد امتیاز بھٹی جو کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی خطابات سن کر انقلابی دھرنے میں جانا چاہتا تھا کہ اہل خانہ نے وہاں پر پولیس گردی کے واقعات کی وجہ سے جانے سے روک دیا جب اس نے زیادہ اصرار کیا تو اسے گھر کے کمرے میں تالا لگا کر بند کر دیا اور نگرانی شروع کر دی گزشتہ شب اس نے اپنے ایک ہم راز ساتھی کی مدد سے نشہء آور مٹھائی منگوائی اور تمام اہل خانہ کو تقسیم کرا کر کھلا دی جسے کھانے کے بعد تمام گہری نیند سو گئے تو امتیاز گھر سے فرار ہو کر انقلابی دھرنے میں پہنچ گیا اور وہاں پہنچ کر فون کیا کہ پریشان نہ ہونا انشااللہ انقلاب لا کر ہی واپس آؤں گا۔

متعلقہ عنوان :