شدید بارشوں بارے جولائی میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا ،پنجاب حکومت نے وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ،محمد ریاض

منگل 9 ستمبر 2014 23:07

شدید بارشوں بارے جولائی میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا ،پنجاب حکومت نے وارننگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض وفاقی وزیر پانی و بجلی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے بارے میں جولائی میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا پنجاب حکومت نے وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کہا کہ شدید بارشوں کی وارننگ 2 دن قبل دینے کی بات درست نہیں، پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بارے میں جولائی میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم حکومت نے وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں شدید بارشوں سے سیلاب سے متعلق بھی اطلاع دیدی گئی تھی، محکمہ موسمیات نے ایک دن میں 8 سے 12 انچ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :