Live Updates

تحریک انصاف ارکان اسمبلی کےاستعفے بھی،پوری تنخواہیں ،مراعات بھی

بدھ 10 ستمبر 2014 12:05

تحریک انصاف ارکان اسمبلی کےاستعفے بھی،پوری تنخواہیں ،مراعات بھی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) تحریکِ انصاف کےارکان پنجاب اسمبلی استعفے جمع کرانے کے بعد بھی پوری تنخواہیں اور بھرپور مراعات انجوائے کر رہے ہیں۔کسی بھی رکن نے تنخواہوں سے ٹیکس نہ کاٹنے کا کہا نہ ہی کٹوتی پر کوئی احتجاج،کہتے ہیں ابھی دھرنے میں ہیں، بعد میں ٹیکس کٹوتی پر احتجاج کریں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھرنے میں سول نافرمانی تحریک کا اعلان کیاتو ساتھ ہی ارکان اسمبلی کو استعفے دینے کا بھی حکم دے دیا۔28ارکان پنجاب اسمبلی نے استعفے تو جمع کرا دئیے لیکن جب تنخواہیں معمول کے مطابق،ٹیکس کاٹ کر، بنک اکاؤنٹس میں گئیں تو کسی جانب سے کوئی اعتراض نہ آیا،ایک بھی معزز رکن نے نہ تو تنخواہ لینے سے انکار کیا،نہ ہی ٹیکس کٹوتی پر ذراسا بھی احتجاج۔

(جاری ہے)

اسمبلی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ استعفوں کی منظوری تک ان کی تنخواہیں، ٹیکس کٹوتی کے ساتھ بنکوں میں بھجواتے رہیں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کےارکان سے رابطہ کیا تو ہر کسی کے پاس کوئی نہ کوئی جواز ، بہانہ یا دلیل موجود۔ نبیلہ حاکم علی بولیں کہ انہوں نے اپنا بیلنس چیک نہیں کیا، نوشین حامد کہنے لگیں کہ وہ موٹر وے پر ٹول ٹیکس نہیں دے رہیں،تنخواہ میں ٹیکس کٹوتی بھی قبول نہیں کریںگی۔سعدیہ سہیل نے کہاکہ وہ جب بھی ریستوران میں کھانا کھاتی ہیںتوٹیکس نہیں دیتیں، ذرا دھرنا ختم ہو لے،تنخواہ سے کاٹے ٹیکس کی پائی پائی وصول کر کے دکھائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات