پروفیومز میری کمزوری ہے، اداکارہ بلیک لائیولی

بدھ 10 ستمبر 2014 12:31

پروفیومز میری کمزوری ہے، اداکارہ بلیک لائیولی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)ہالی وڈ کی 27سالہ باتونی اداکارہ بلیک لائیولی نے کہاہے کہ پرفیومز کا روزانہ استعمال ان کی عادت بن چکاہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ پروفیوم کے استعمال کے بغیر میں ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خوشبو کا کسی انسان کی شناخت میں بہت اہم کردار ہے ۔خوشبو ان چند چیزوں سے میں سے ایک ہے جن کی مجھے روزانہ کی عادت ہے ۔اگرچہ میں میک اپ کرنا بھول جاؤں یا بالوں کو سنوارنایاصرف پاجامہ میں گھر سے نکلنا لیکن خوشبو کا استعمال اور دانتوں کی صفائی کو میں کبھی بھی نہیں بھول سکتی ۔