گوانتانا موبے درجنوں قیدیوں کے لئے زندہ قبرستان بن گیا، رپورٹ

بدھ 10 ستمبر 2014 16:39

گوانتانا موبے درجنوں قیدیوں کے لئے زندہ قبرستان بن گیا، رپورٹ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)امریکی حراستی مرکز گوانتاناموبے متعدد قیدیوں کیلئے زندہ قبرستان بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوانتانا موبے میں درجنوں قیدی گزشتہ ایک دہائی سے بغیر کسی کے جرم سے زیر حراست ہیں اور وہ اپنی آزادی کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2009 ء سے گوانتانا موبے کے 149 میں قیدیوں میں سے79 کو امریکی سکیورٹی کے لئے کسی قسم کا خطرہ قرار نہ دیتے ہوئے ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک ان میں سے صرف ایک قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں کا کہنا ہے کہ ان پر کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے بعد وہ اپنے وطن یا پھر کسی دوسرے ملک میں اپنی منتقلی کے لئے انتظار کی مشکل گھڑی سے گزر رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق موریطانیہ کے ایک قیدی کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ گوانتانا موبے ہمارے لئے زندہ قبرستان بن گیا ہے کیونکہ ہم بنا کسی جرم کے یہاں قید و بند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں