وزیراعلیٰ کا کمر میں تکلیف کے باوجود کھڑے ہوکر ہیلی کاپٹر میں سیلابی علاقوں کاسفر،ہیلی کاپٹرمیں زیادہ امدادی سامان رکھنے کی غرض سے سیٹیں اتار لی گئی،ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹہ تک نیچی پرواز سیلاب زدہ علاقوں سے گزرتے ہوئے کچی زمین دیکھ کر ہیلی کاپٹر اتار لیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2014 22:06

وزیراعلیٰ کا کمر میں تکلیف کے باوجود کھڑے ہوکر ہیلی کاپٹر میں سیلابی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ہیلی کاپٹرنے ایک گھنٹے تک نیچی پروازکی اور سیلابی پانی میں گھرے علاقے میں کچی زمین دیکھ کر ہیلی کاپٹراچانک اتار لیا۔ سیلاب زدہ علاقوں سے گزرتے ہوئے فیصل آباد تک کے سفر میں متاثرین میں خود راشن اورامدادی اشیاء تقسیم کیں۔ ہیلی کاپٹر میں امدادی اشیاء اورکھانے پینے کا سامان زیادہ رکھنے کے لئے نشستیں اتار لی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

کمر میں تکلیف کے باوجود وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر میں کھڑے ہو کر سفر کیا اور خود امدادی اشیاء تقسیم کیں۔وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لئے وقف کردیاہے۔تربیت کے بعد سٹاف کی واپسی والے دن ہی وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کو متاثرہ علاقوں میں بھجوادیااورہیلی کاپٹر کے ذریعے تحصیل بھوانہ کے موضع سلیمان ،حویلی مبارک شاہ،ٹھٹھہ محمد شاہ ،رام دین کھو،لالیاں کے موضعات ،داوڑ،پٹھان کوٹ،ٹھٹھہ میاں لالہ،ٹھٹھہ عمر اوردیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایاگیا۔

متعلقہ عنوان :