ممکنہ ماورائے آئین اقدام،ن لیگ کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

بدھ 10 ستمبر 2014 22:08

ممکنہ ماورائے آئین اقدام،ن لیگ کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ ن نے ممکنہ ماورائے آئین اقدام اور دھرنوں کے معاملے پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ اس میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک عوام کی نقل و حرکت اور کاروبار کا آئینی حق متاثر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے معاملہ حل کرائے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹر رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا، اس کےمطابق شاہراہ دستور پر دو جماعتوں کا دھرنا آئین کے آرٹیکل 4 اور 5 کی خلاف ورزی ہے۔اظہار رائے پر قانونی قدغنیں موجود ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک آئین کے آرٹیکل 19 کی بھی خلاف وزری کی بھی مرتکب ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :