ایران : مردوں کا والی بال میچ دیکھنے پر برطانوی طالبہ کو دو ماہ جیل

جمعرات 11 ستمبر 2014 11:39

ایران : مردوں کا والی بال میچ دیکھنے پر برطانوی طالبہ کو دو ماہ جیل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) گونچی گوامی نامی پچیس سالہ ضمیر کی قیدی ایران اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والی لندن میں قانون کی طالبہ کا قصور یہ تھا کہ اس نے ایران میں مردوں کا ایک والی بال میچ دیکھنے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ پچھلی جون کا ہے ، جب سے وہ تہران کی مشہورجیل میں ڈال دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔

1979کے ایرانی اسلامی انقلاب کے بعد سے عورتوں پر مردوں کی کوئی گیم دیکھنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان خاتون کی رہائی کے لئے سوشل میڈیا ایکٹیو تو ہو گیا ہے ، لیکن اسے ابھی کامیابی نہیں مل سکی۔ برطانوی فارن آفس کو بھی اس کیس کا علم ہے لیکن ان کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ یو کے کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جب کہ کسی وکیل کو اس تک رسائی حاصل نہیں ، وہ بیچاری لگ بھگ ڈیرھ ماہ سے قید تنہائی میں ہے ، جس کا پہرہ ایران کے انقلابی گارڈ دے رہے ہیں۔ ہر طرف سے ضمیر کی اس قیدی کی رہائی کے مطالبے کئے جا رہے ہیں ، مگر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس پر ریاست کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا چارج لگانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :