دیپیکا پڈوکون اپنی فلم ” فائنڈنگ فینی“ کے حوالے سے سنسربورڈ کے رویے سے پریشان

جمعرات 11 ستمبر 2014 12:25

دیپیکا پڈوکون اپنی فلم ” فائنڈنگ فینی“ کے حوالے سے سنسربورڈ کے رویے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پاڈوکون اپنی نئی فلم ’فائنڈنگ فینی‘ کے حوالے سے سینسر بورڈ کے رویے سے کافی حیران ہیں۔دراصل فلم میں دیپکا کا ایک ڈائیلاگ ہے- ’آئی ایم ورجن‘ یعنی میں کنواری ہوں۔ اس پر بھارتی سینسر بورڈ کواعتراض تھا اور اسے ابتدا میں فلم سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا۔اس مسئلے پرغیر ملکی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں دیپکا پاڈو کون نے کہاکہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ پرومو میں تو اس ڈائیلاگ پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر فلم سے اسے ہٹانے کو کہہ دیا گیا۔

یہ رویہ میری سمجھ سے باہر ہے۔لیکن دیپکا اب اس بات سے خوش ہیں کہ فلم سے مکالمہ ہٹایا نہیں گیا اور اعتراض کے باوجود وہ موجود ہے۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ پرومو میں تو اس ڈائیلاگ پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر فلم سے اسے ہٹانے کو کہہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ رویہ میری سمجھ سے باہر تھا۔دیپکا کہتی ہیں کہ میں میڈیا کی شکرگزار ہوں جس نے اس معاملے میں بار بار سوال پوچھ کر آگہی پیدا کی۔

بالآخر سینسر بورڈ کی سمجھ میں آیا کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔فلم’ ’فائنڈنگ فینی“ میں انھوں نے پنکج کپور، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں ان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یادگار مانتی ہوں۔اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس سے پہلے وہ فلم ’ کاک ٹیل‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :