مو لانا فضل الرحمن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملا قات

جمعرات 11 ستمبر 2014 12:52

مو لانا فضل الرحمن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملا قات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمننے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کیساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کیخلاف کسی بھی اقدام کیلئے جے یو آئی (ف) کی حمایت حکومت کیساتھ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں 28 روز سے جاری شہر اقتدار میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سمیت دیگر ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت دھرنوں کیخلاف جو بھی قدم اٹھائے گی وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے کیونکہ نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ بالکل غیر آئینی ہے اور اسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :