میکا سنگھ کو اپنا ایک مشکل مقابلہ باز سمجھتا ہوں‘ امیتابھ بچن

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:35

میکا سنگھ کو اپنا ایک مشکل مقابلہ باز سمجھتا ہوں‘ امیتابھ بچن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ گلوکار اور اداکار میکا سنگھ انڈسٹری میں سخت مقابلہ باز ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

گلوکار مائیکا سنگھ کے میوزیکل شو میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں ہر ایک میکا کے گانے کے سٹائل کو پسند کرتا ہے اور آج میں ان کی خصوصی دعات پر ان کے میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کیلئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میں میکا کو ان کے گانوں کی حد تک سنتا تھا تاہم اب انہوں نے اداکاری بھی شروع کردی ہے اور میں اب انہیں دوسروں کیساتھ ساتھ اپنا بھی سخت مدمقابل سمجھتا ہوں۔