اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:57

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کی ۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اورکارکنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شریک ہوئی ہوں ، نیا پاکستان بنانے اور تبدیلی کی اس تحریک میں عمران خان اور ان کی جماعت کی بھرپور حمایت کرتی ہوں مثبت تبدیلی کیلئے عمران خان کا بر سر اقتدار آناوقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے عوا م کو گھروں سے نکلنا ہوگا اور تحریک کو کامیاب بنانے میں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 67سال ہوچکے مگر بد قسمتی سے عوام روٹی ، کپڑا اورمکان کو ترس رہی ہے اوران کو بنیادی ضرورت زندگی میسر نہیں ہے یہ سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :