سیلاب سے ہلاکتیں، لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:44

سیلاب سے ہلاکتیں، لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

راولہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیرحکومت کومتاثرین کےنقصانات کاجائزہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔ راولہ کوٹ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بارشوں کےباعث ہلاکتوں پرافسوس ہے اور سیلاب کے متاثرین کی مشکلات دورکرنےکےلیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرین کودی جانےوالی رقم معاوضہ نہیں مدد ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، دنیا کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے اور ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سےفرصت مل جائےتو مظفرآباد آئیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے مظفرآباد ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پم آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :