نئی دہلی ، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سری لنکن گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2014 18:32

نئی دہلی ، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سری لنکن گرفتار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے چنائے میں قائم اہم دفاعی تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر مبینہ طور پر انھیں کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرنے کے الزام میں ایک سری لنکن شہری کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق این آئی اے کا کہنا ہے کہ سری لنکن شہری سیلواراجن نے چنائے میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا آغاز کیا اور اس کمپنی کے توسط سے نیشنل سیکیورٹی گارڈ حب، آرمی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی اور کوسٹ گارڈ تک رسائی حاصل کی۔

انسداد دہشت گردی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی طرز کا ہی ایک کیس ہے، جس نے بھارت میں ایک امیگریشن فرم کھولی اور اپنے مختلف دوروں کے دوران ان مقامات کی مختصر ویڈیوز بنائیں ،جن کو 26 نومبر 2008 کو لشکر طیبہ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :