انقلاب مارچ کا مقصد پورا ہوگیا،آئندہ 72گھنٹے میں قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی،بشارت راجہ،اپنی ملیں بچانے کیلئے غریبوں کو سیلاب کے منہ میں دھکیلنے والوں کو قوم اس بار بھاگنے نہیں دیگی، سینئر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ق

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:22

انقلاب مارچ کا مقصد پورا ہوگیا،آئندہ 72گھنٹے میں قوم کو بڑی خوشخبری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سینئر نائب صدرو سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کا مقصد پورا ہوچکا ہے آئندہ 3روز میں قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی، اپنی ملیں بچانے کیلئے غریبوں کو سیلاب کے منہ دھکیلنے والوں نے اس بار لندن میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست بھی دیدی ہے لیکن قوم اس بار شریف برادران کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ غربت ،لوڈشیڈنگ کے سیلاب کے بعد اب حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پورا پنجاب پانی میں ڈوب رہا ہے جبکہ حکمران اپنی کرسی کو بچانے کے چکر میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تو استعفیٰ دینے کو تیار ہیں لیکن بڑے میاں کا استعفیٰ لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگاچاہئے اس میں ایک سال ہی کیوں نہ لگ جائے،محمد بشارت راجہ نے کہا کہ دھاندلی کا پول کھلنے کے بعد حکمران عوام سے انتقام پر اتر آئیں ہیں جس کی وجہ سے آئے روزعوام پر مہنگائی کے بم برسارہے ہیں ،وقت آگیا ہے کہ حکمران مستعفی ہوکر گھروں کو چلے جائیں ورنہ انقلاب مارچ کا دھرنا ان کے اقتدار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :