حبس کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا، بارشوں سے لیسکو کے ترسیلی نظام میں پیدا ہونیوالی خرابیوں سے بجلی کے نظام میں تعطل کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:26

حبس کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) حبس کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ، شدید بارشوں کے بعد لیسکو کے ترسیلی نظام میں پیدا ہونیوالی خرابیوں سے بجلی کے نظام میں تعطل کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ گزشتہ روز شدید حبس کے باعث بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے باعث شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے بھی بڑھ گیا ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں 5سے 9گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے ۔دوسری طرف لیسکو سرکل میں شدید بارشوں سے ترسیلی نظام میں پیدا ہونے والی خرابیوں سے بجلی کے نظام میں تعطل کا سلسلہ جاری ہے جسکے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی رام گڑھ کے رہائشیوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف لنک روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ۔ نولکھا بازار کے تاجروں نے بھی لیسکو انتظامیہ کی طرف سے مقدمہ درج کرانے کے خلاف ٹائروں کو آگ لگا کر مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل رہا ۔ تاجروں کا کہنا تھاکہ گزشتہ آٹھ روز سے بجلی کی بندش سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے ۔ لاہور کے دیگر مقامات پر بھی بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :