حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ جائے، سب کچھ حل ہو جائے گا: شاہ محمود قریشی
جمعرات 11 ستمبر 2014 21:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی جرگے کو تفصیل سے اپنا نظریہ اور مطالبات کے مقاصد بتائے ہیں اور ان کو پوری طرح مطمئن کر دیا ہے، معاملات مثبت سمت میں آگے جا رہے ہیں اور جلد ہی دھرنے کے شرکاءکامیاب ہو جائیں گے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ آج سیاسی جرگے سے ملاقات میں ان کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی 14ملاقاتوں کی داستان سنا ئی ہے اور معاملات کے حل کی راہ میں حائل رکاوٹ کی بھی نشاندہی کر دی ہے، حکومت مذاکرات کے دوران جملے بازی سے گریز کے اور ایک قدم پیچھے ہٹ جائے تو تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک انصاف سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور ہم نے اپنی تجاویز دستخط کر کے فریقین کے حوالے کر دی ہیں، امید ہے وہ اس پر غور کریں گےاور کسی فریق کی محنت ضائع نہیں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.