پنجاب میں قہر ڈھانے والا سیلاب سندھ میں داخل

جمعہ 12 ستمبر 2014 15:57

پنجاب میں قہر ڈھانے والا سیلاب سندھ میں داخل

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلاب سندھ میں داخل ہو گیا۔ گڈو اور سکھر بیراج میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے لگی۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی سطح چوراسی ہزار کیوسک ہوگئی، سکھر بیراج کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں بیس ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صوبائی حکومت اور پی ایم ڈی سی نے سکھر ، گھوٹکی، خیرپور اور اندرون سندھ کے دیگر اضلاع سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے کی ہدایت کی کردی ہے۔ سم

متعلقہ عنوان :