وزیرستان آپریشن پر امریکہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپریشن کے تمام اخراجات امریکہ برداشت کرے گا،پروفیسر ابراہیم
جمعہ 12 ستمبر 2014 23:25
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ آپریشن کے تمام اخراجات امریکہ برداشت کرے گا۔ حکمران غلط کہتے ہیں کہ یہ ہماری جنگ ہے۔ اگر اخراجات امریکہ برداشت کررہا ہے تو یہ جنگ امریکہ کی جنگ ہے ہماری نہیں۔ مسلمان امریکہ کے لئے مسلمان کا خون بہا رہا ہے۔
شمالی وزیرستان کے جتنے علاقے کلیئر قرار دئے گئے ہیں ان میں وہاں کے لوگوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے۔ امت مسلمہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اقتدار و اختیار اور حاکمیت و خلافت کا وعدہ کیاہے جو ایمان ، عمل صالح ، اللہ کی عبادت اور شرک سے اجتناب کے ساتھ مشروط ہے۔ مسلمان حکمران اللہ کی بجائے یہود نصاریٰ کے تابعدار بنے ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حدیقة العلوم المرکز اسلامی پشاور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ امت دنیا کے اقتدار سے اس لئے بے دخل ہے کہ وہ شرائط پر پوری نہیں اتری۔ اسلام کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٴٹ مسلمان حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام اللہ کے قانون کی بجائے یہود ونصاریٰ کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق چلایاجارہا ہے۔ یہی ہماری ذلت و رسوائی کا باعث ہے۔ اللہ ضرور اپنا وعدہ پورا کرے گا کہ دنیا کا اقتدار و اختیار مسلمانوں کے سپرد کردے۔ بشرطیکہ مسلمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے تابعدار بن جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.