کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 11:42

کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف سی کی گاڑی کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں 3 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے ایف سی کی گاڑی کو نشانا بنایا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جب کہ 19 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اعجاز گورایا کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایف سی کے قافلے کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنڑول کی مدد سے اڑایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا قافلہ دھماکے سے کچھ ہی دیر پہلے اسی مقام سے گزرا تھا۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیا ہے۔